• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں معمولی اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاور گاڑیوں کے 35,536 یونٹس فروخت کیےگئے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.13 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی 34,125 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ان میں سوزوکی بولان کے 6,498 یونٹس اورسوزو آلٹو کے 29,038 یونٹس کاریں شامل ہیں، سوزوکی مہران کاڈیٹادستیاب نہیں۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورموٹرکاروں کی 31,774 یونٹس پیداوارحاصل ہوئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 37,605 یونٹس کاروں کی پیداوارہوئی تھی۔

تازہ ترین