• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر لاہور کا عید کے ایام میں فاونٹین ہاؤس و میو ہسپتال ، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کےدورے

لاہور (خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عید کے ایام میں شہر کے دور ے کے دوران فاونٹین ہاؤس و میو ہسپتال ، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی کا جائزہ لیا اور صفائی ورکرز میں عید مٹھائی تقسیم کی، مزید برآں کمشنر لاہور نے فاونٹین ہاؤس و میو ہسپتال آمد اور شہر کا دورہ بھی کیا۔ کمشنر نے مال روڈ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو عید کی مبارک باد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔مزید برآں کمشنر نے فاؤنٹین ہاوس میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی۔ کمشنر نے میو ہسپتال میں کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ ورکرز میں کٹس تقسیم کیں ، مزید برآں کمشنر نے لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا ۔ کمشنر نے ویکسین سنٹر کے سٹاف میں عید کے تحائف تقسیم کئے ، دریں اثنا ء کمشنر نے عید کے تیسرے روز مینٹل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں مقیم افراد کو عیدکے تحائف دیئے۔ مینٹل ہسپتال کے مقیم افراد نے کمشنر لاہور کو پینٹنگ کا تحفہ پیش کیا۔ کمشنر نے عید کے تیسرے روز کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا، کمشنر لاہور نے کیمپ جیل کے دورے میں قیدیوں میں مٹھائی و عید کے تحائف تقسیم کئے۔
تازہ ترین