• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا عید کے روز کیمپ جیل کادورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے عید کے روز کیمپ جیل لاہور کادورہ کیا۔صوبائی وزیر قیدیوں سے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔صوبائی وزیر نے قیدیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کیمپ جیل میں عید الفطر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی اصل عید ہے۔، اسی لئے میں اسیران کو عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل کرنے یہاں آیا ہوں ۔سپرنٹنڈنٹ کیپ جیل اور متعلقہ جیل حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تازہ ترین