عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان انتقال کرگئیں، اہل خانہ کے مطابق بیگم نسیم ولی شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔
بیگم نسیم ولی خان اے این پی کےرہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں۔
وہ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔
اے این کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔