• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین، 18سال کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز

صوبہ سندھ میں 18سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا ویکسین کے لیے اب تک 11 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں اب تک 7 لاکھ 94 ہزار 354 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک 5 لاکھ 89 ہزار 716 افراد کو ویکسین کاپہلا ڈوز جبکہ 2 لاکھ 4 ہزار 638 افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز لگایا جا چکا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 2 لاکھ 538 ہیلتھ کیئر ورکرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، 40 سے 44 سال تک کے 1 لاکھ 41 ہزار 373 افراد جبکہ 45 سے 49 سال تک کے 1 لاکھ 47 ہزار 868 افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق 50 سے 59 سال کے 3 لاکھ 3 ہزار 180 افراد، 60 سے 69 سال کے 2 لاکھ 15 ہزار 488 بزرگ شہری جبکہ 70 سال اور اس سے زائد کے 1 لاکھ 7 ہزار 934 معمر افراد رجسٹرڈ ہیں۔

تازہ ترین