• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جارحیت پر فلسطینی خاتون کا اسرائیلی فوج کو دو ٹوک پیغام


غزہ میں جارحیت پر فلسطینی خاتون نے اسرائیلی فوج کو دو ٹوک پیغام دے دیا ۔

خاتون نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل جعلی ریاست ہے، اس کی طاقت جھوٹ، دھوکے اور اتحادیوں کے گٹھ جوڑ پر مبنی ہے۔

خاتون نے کہا کہ ان میں اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں، ہم اپنا گھر تعمیر کریں اور یہ آکر اس پر قبضہ جمالیں؟ ہم اپنی سرزمین پر قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

فلسطینی خاتون نے کہا کہ فلسطین ایک عرب اور مسلمان ملک ہے، اسے عربوں سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آخری سانس تک مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہے امن سے چاہے جنگ سے، خدا کے حکم سے، ہم آزاد ہوں گے۔

تازہ ترین