عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ بیگم نسیم ولی ایک تاریخ ساز سیاسی شخصیت تھیں۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ پارٹی کے اندر بیگم نسیم ولی خان کو ماں کا درجہ حاصل تھا۔
انہوں نے کہا کہ پختون معاشرے میں خواتین کی سیاست میں شرکت کے حوالے سے بیگم نسیم ولی خان کا کردار مثالی تھا۔
اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ بیگم نسیم ولی خان نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بالادستی کی جنگ لڑی۔