• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی بیگم نسیم ولی کے انتقال پر تعزیت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بیگم نسیم ولی ممتاز سیاسی رہنما تھیں، عوامی سیاست میں خواتین کو آواز دلائی۔

انہوں نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خیبر پختون خوا سے پہلی خاتون رکن کے طور پر منتخب ہوئیں۔


فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کے اہلِ خانہ اور پسماندگان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالی مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

تازہ ترین