• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بوڑھے دلتوں کو غلطی کی سزا دینے کیلئے پنچایت کے قدموں پر لیٹنے پر مجبور کردیا گیا

جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں کی ایک پنجایت نے تین بوڑھے دلت دیہاتیوں کو مجبور کیا کہ وہ گائوں کے اونچی ذات کے ہندوؤں کی اجازت کے بغیر موسیقی پر مبنی فنکشن منعقد کرنے پر بطور سزا پنجایت ممبروں کے قدموں پر گر کر سجدہ ریز ہو کر معافی مانگیں۔

پنچایت کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ میوزیکل پروگرام کرواکے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی کی۔ 

اس حوالے سے جو تصویر جاری ہوئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ تینوں پنچایت ممبروں کے سامنے زمین پر سر رکھے لیٹے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ بدھ کو سامنے آیا اور اس نے بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کے مظالم پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 واضح رہے کہ اوٹانڈھل پنچایت نزد تھرو وینانلور میں مبینہ طور پر دلت خاندانوں نے ایک چھوٹی سطح کی تقریب کی اجازت لی، تاہم اسکے برعکس یہ ایک بڑا پروگرام بن گیا جو کہ کورونا پروٹوکول کے خلاف تھا۔


جس پر لاک ڈاؤن نافذ کرانے کے لیے پولیس پہنچ گئی اور لوگوں کو منتشر کردیا گیا اور آرگنائزرز کو پکڑ لے گئی تھانے میں پولیس نے ان سے معافی لیکر انھیں چھوڑ دیا، لیکن جب یہ گائوں پہنچے تو انھیں پنچایت نے بلالیا اور پھر یہ واقع پیش آیا۔

تازہ ترین