• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل فلمساز کے دو بیٹوں نے فلم بنانے کیلئے بکریاں چرانا شروع کردیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں فلموں جیسا ایک واقع پیش آیا ہے جس میں دو بھائیوں نے فلم بنانے کے لیے بکریاں چرانا شروع کر دیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق 30سالہ وی نرنجن کمار اور ان کے 32 سالہ بھائی لینن کمار بکریاں چرانے کا کام گذشتہ تین برس سے کر رہے تھے۔ان کے والد ایک فلم بنانا چاہ رہے تھے، انہوں نے دونوں بیٹوں کو نمایاں کرداروں میں لیا تھا تاہم جب مالی بحران کے سبب فلم کی شوٹنگ میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو انہوں نے والد کی مالی مدد کے لیے بکریاں چرانا شروع کر دیں۔مدھاوارام پولیس کا کہنا ہے ہفتےکو اس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔دونوں بھائیوں نے کم از کم آٹھ ہزار روپے جمع کیے تھے، انہوں نے آٹھ سے دس بکریاں چرائیں۔یہ بھائی تامل ناڈو کے دور دراز علاقوں کا چکر لگاتے اور کھیتوں میں چرنے والے مویشیوں کی تلاش کرتے۔جب دونوں بھائیوں کو ریوڑ سے دور کوئی جانور ملتا تو وہ اس کو چوری کر لیتے۔ پکڑے جانے کے ڈر سے وہ ایک یا دو جانور چوری کرتے تھے۔مدھاوارام کے علاقے پلانی سے نو اکتوبر کو دونوں بھائیوں نے ایک بکری چرائی۔ تاہم ریورڑ میں چھ مویشی ہونے کی وجہ سے وہ آسانی سے پکڑے گئے۔ چرواہے نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں بھائیوں کو گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین