• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین پر ’ایک آواز‘ کی راہ میں امریکا رکاوٹ ہے، چین

فلسطین اسرائیل حالیہ صورتحال پر چین نے امریکی پالیسی کو بے نقاب کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نےسلامتی کونسل میں فلسطین کےبارے میں ’ایک آواز‘ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

چین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ افسوس ہےامریکا نےفلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ روکوادیا۔


چین نے کہا کہ ایک ملک کی رکاوٹ پرسلامتی کونسل فلسطین کے بارے میں ’ایک آواز‘ نہیں بن سکی، واشنگٹن ذمہ داریاں نبھائے، ایڈجسٹ پوزیشن اپنائے۔

چینی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے امریکا سے مطالبہ کیا کہ فلسطین معاملے پر واشنگٹن ذمے داریاں نبھائے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل سے فلسطین میں فوری جنگ بندی اور سخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ چین دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خیر مقدم کریں گے۔

تازہ ترین