فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید جھٹکا لگ گیا۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں تل ابیب کی سیاحتی صنعت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔
یروشلم پوسٹ نامی اخبار کے مطابق فلاٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردیے ہیں جبکہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئیں۔
اسرائیلی ٹور آپریٹرز کے مطابق موسم گرما سیزن کے لیے ٹور گروپس سے بات چیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے پہلے کبھی تمام فلاٹس منسوخ نہیں ہورہی تھیں لیکن ایسا ہوا ہے۔