• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروہاکی، بیلجئم اور ارجنٹینا کے میچز ملتوی

لوزان (جنگ نیوز) بیلجیم اور ارجنٹینا کے درمیان ایف آئی ایچ پروہاکی لیگ میچز کورونا کے سبب عائد سفری پابندیوں کی زد میں آگئے۔ میچز 22 اور 23 مئی کو بیلجئم میں کھیلے جانے تھے۔ دراصل ارجنٹائن کے حکام ملکی ٹیم کے بیلجئم پہنچنے کیلئے متبادل روٹ کا انتظام نہیں کرسکے تھے۔اس بنا پر میچز ملتوی کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین