• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت بینظیر قتل کیس کی سماعت گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے کل چار مئی تک ملتوی کر دی گئی، آٹھ برس سے زائد پرانے اس کیس میں صرف استغاثہ کے آخری گواہ ومشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد قریشی نے اپنا بیان قلمبند کروانا ہے جو گزشتہ روز حاضر تھے تاہم وکلا صفائی کے نہ آنے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہوسکی، جس پر عدالت نے خالد قریشی کو دوبارہ سمن جاری کر کے چار مئی کو طلب کرلیا معلوم ہوا ہے کہ کل آخری گواہ اپنا بیان قلمبند کروائیں گے جس کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم اگلی سماعت پر اس بیان پر جرح کریں گے۔  
تازہ ترین