• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری وائرلیس سیٹ لیے منچلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل، وارڈن معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ حرم گیٹ کی حدود میں وارڈن پولیس کے سب انسپکٹرکی دوران ڈیوٹی دوستوں کےہاتھوں سرعام قانون کےساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے سرکاری موٹرسائیکل پر بیٹھ کر ہاتھ میں وائرلیس سیٹ اٹھائے ٹک ٹاک بنانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خونی برج کا رہائشی اسد نامی لڑکا ٹک ٹاک بنارہا ہے،سی ٹی او عمران جلیل نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی وارڈن کو معطل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ملوث افراد کو تلاش کرکے چاردنوں میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ دے۔
ملتان سے مزید