• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری پکڑ لی،صارف پر 6 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے مطابق اس ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی 6لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ایکسین میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمر کی سربراہی میں سرکل سرویلنس ٹیم نے بستی لابر میں بہادرحسین کے نام سے نصب ٹیوب ویل اور گھریلو کنکشن چیک کیاتو موقع پرڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرکے تین موٹریں چلائی جارہی تھیں، ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی ہے ۔ ٹیوب ویل اور گھریلو میٹروں سمیت بجلی تنصیبات اُتارکر قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید