• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے محض حکومت میں آنے کیلئے عوام سے جھوٹ بولا ، فائزہ رشید

پشاور (نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام سے کیا گیا وعدہ کہ 90 دن میں تبدیلی تقریباً تین سال گزر جانے کے باوجود نہ آسکی محض حکومت میں آنے کے لئے عوام سے جھوٹ بولا گیا اور ہر چھ ماہ بعد نیا پاکستان بننے کا دعویٰ کر دیا جاتا ہے جو آج تک نہیں بن سکا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 73 سالوں میں پاکستانی عوام پر اتنا برا وقت نہیں آیا جتنا تبدیلی سرکار کے دور اقتدار میں آیا ہے اور اس دور میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا اس میں جتنی بھی کرپشن کی گئی اس کا حساب لیا جائے گا جبکہ الیکشن سے قبل کشکول کو توڑنے کا جو وعدہ کیا تھا آج وعدوں کے برعکس وزیراعظم عمران خان کشکول لیکر پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیاجبکہ آٹا اور چینی جیسی روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء خریدنا ایک غریب مزدور کے لئے خواب بن گیا ہے اور اپنے انہی چھوٹے وعدوں اور اپنے اردگرد کھڑے وزراء اور مشیروں کی وجہ سے عمران نیازی کی حکومت اپنے 5 سال پورے نہیں کر سکے گی اور 2021 الیکشن کا سال ثابت ہوگا۔
پشاور سے مزید