• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی کے ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں 30 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ضلع وسطی میں شامل گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی گئی جوکہ اب صوبے بھر میں 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کیا گیا۔

تازہ ترین