• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ایک ہی غرض ہے مجھے ای سی ایل پر کیسے ڈالنا ہے، شہبازشریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت  کی ایک ہی غرض ہے کہ مجھے ای سی ایل پر کیسے ڈالنا ہے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں فلسطین پر بات ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ای سی ایل کے علاوہ انہیں اورکوئی کام نہیں ہے، اور  نہ ہی ان کو کورونا وائرس کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ غربت بے روزگاری اور مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

تازہ ترین