• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صالح پٹ کے صحافی اجے لالوانی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی عدالت کا پولیس کی جانب سے چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی ،پولیس کو 31 مئی تک چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی اور ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ میں قتل ہونے والے صحافی اجے لالوانی کے قتل کیس کی سماعت سکھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی سماعت کے موقع پر پولیس نے قتل کیس میں نامزد رضا شاہ ، جمیل شاہ ، اکبر منگریو سمیت پانچ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تاہم کیس کا چالان پیش نہیں کیا جس پر عدالت کے جج آنند رام نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ نااہل ہو اس لیے چالان پیش نہیں کررہےہو جس پر وہاں موجود سرکاری وکیل اور تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی تفتیش کررہی ہے اس لیے چالان پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔

تازہ ترین