• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف نے بھی فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے پھولوں کی ایک تصویر کے ساتھ ایک دعا شیئر کی۔


اداکارہ نے دعا کی کہ ’ اے اللہ ، ہم آپ کو دشمنوں کے مقابلے میں اپنی ڈھال بناتے ہیں اور ان کے مظالم سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔‘


یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ’ فلسطین کو بچائیں‘

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین