• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار گوہر رشید نے اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹوئٹ پر ان کی کلاس لے لی۔

اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے باوجود اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا  جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنقید کرنے والوں میں پاکستانی اداکار گوہر رشید اور عثمان خالدبٹ بھی شامل ہوگئے ہیں انہوں نے اداکارہ کو کھری کھری سنائیں۔


اداکار  نے لکھا کہ ’آپ کا ملک حالتِ جنگ میں نہیں، بلکہ جنگ کا آغاز کرنے والا آپ کا اپنا ملک ہے، جس کا احساس آپ کو جلد ہوجائے گا۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ حب الواطنی کا جذبہ انسانیت سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ گال گدوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ʼمیرا دل رو رہا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں، برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے، ہمارے پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں۔‘

تاہم گال گدوت کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہوا جبکہ اکثر افراد نے کہا کہ وہ ظالموں کی حمایت کر رہی ہیں۔

تازہ ترین