• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من سے تجاوز کرگئی۔

گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

سیکریٹری زراعت کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری پر کوئی پابندی نہیں، صوبے اور فلورملیں جتنی چاہیں گندم خریدلیں۔

صوبائی سیکرٹری زراعت اسعد رحمن گیلانی نے جیونیوز کو بتایا کہ اس سال گندم کی پیداوار 20 لاکھ ٹن زیادہ ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ امدادی قیمت بڑھنے سے کاشتکاروں کی فی من آمدن بھی 400 روپے بڑھ گئی ہے، اس سال گندم کی خریداری پر کوئی پابندی نہیں۔

پنجاب میں گندم کا سرکاری ریٹ 1800ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم 22 سو روپے من تک فروخت کی جارہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم مہنگی ہونے سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 200 روپے مہنگا ہونے کاامکان ہے۔

صوبائی سیکرٹری خوراک شہریار سلطان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کچھ اضافہ ضرور ہوگا، تاہم حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔

زرعی حکام کےمطابق اس سال مکئی، گنے اور چاول کی ریکارڈ پیدا وار ہوئی ہے، پیدوار میں اضافے پر زرعی سائنسدان مبارک باد کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین