• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، پاک جاپان بزنس کونسل

چیئرمین پاک جاپان بزنس کونسل رانا عابد حسین
چیئرمین پاک جاپان بزنس کونسل رانا عابد حسین

پاک جاپان بزنس کونسل کے چیئرمین رانا عابد حسین نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 

اپنے بیان میں رانا عابد حسین نے اعلان کیا کہ پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا، جو اُن کی بے مثال قیادت، بہادری اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوط بنایا بلکہ قوم کو ایک واضح اور پرعزم قیادت فراہم کی، جو ہر بحران میں ثابت قدم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو مؤثر پیغام دیا اور اندرونی و بیرونی خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

رانا عابد حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک نڈر اور دیانت دار سپہ سالار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی مفاد میں تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ قومی وحدت، عسکری استحکام اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

قومی خبریں سے مزید