• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولین اسانج کی شہید فلسطینی بچوں کے ناموں کی ٹی شرٹ پہن کر فیسٹیول میں شرکت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کینز میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے 78ویں کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق فلم فیسٹیول میں جولین اسانج نے غزہ کے شہید بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر جولین اسانج نے غزہ میں شہید بچوں کے ناموں پر مشتمل ٹی شرٹ پہن کر فیسٹیول میں شرکت کی۔ ٹی شرٹ پر اسرائیلی حملوں میں شہید 5 ہزار کم سن بچوں کے نام پرنٹ تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسانج کی ٹی شرٹ پر بڑے حروف میں اسرائیل کو روکو کی عبارت نمایاں تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید