• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم خضدار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں خضدار دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی آج کوئٹہ پہنچیں گے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے اسکول جانے والے بچوں کی بس پر دہشتگرد حملہ کیا، جس میں 4 بچوں، بس ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 6 افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بچوں کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس تھی دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کیلئے بلوچستان کو چن سکتا ہے، لیکن بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی، حکومت اور ریاست اس کے ذمہ داروں کو چُن چُن کر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

قومی خبریں سے مزید