• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرین جناح کالونی میں آئل ٹینکر پارک کرنے پر کارروائی کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آج سے شیرین جناح کالونی میں ایک بھی آئل ٹینکر پارک نہیں ہوگا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی، چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل میں تمام دکان اور ورکشاپ کو جلد بحال کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سمیت متعلقہ افسران نے آئل ٹینکرز کو پارک کرنے کہ لئے ذولفقار آباد ٹرمینل بنایا جا رہا ہے، منصوبے کہ لئے حکومت سندھ سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے رقم دینی ہے، جس میں صرف سندھ حکومت نے 583ملین روپے دیئے ہیں جبکہ دیگر اسٹیک ہولڈرز نے 460 ملین روپے منصوبے کہ لئے اب بھی دینے ہیں۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کے ایم سی، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ٹینکرزایسوسی ایشن کو ٹرمینل منصوبے کے 460ملن جاری کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ہدایت کی کہ ذولفقار آباد ٹرمینل پر دکان اور ورکشاپ کی الاٹمنٹ کے لیٹر 3روز میں جاری کئے جائیں اور جن دکانداروں کو دکان اور ورکشاپ الاٹ ہوئے ہیں وہ رقم جمع کروا کر کام شروع کردیں۔

تازہ ترین