• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر سٹی سے گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ، پیشرفت رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ملیر سٹی سے گرفتار ملزم شہزاد کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ ملزم شہزاد کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا اور را سے تربیت یافتہ ہے،ملزم مجموعی طور پر ٹارگٹ کلنگ کی 18وارداتوں ،  پولیس  اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔

تازہ ترین