• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب(نامہ نگار) بیلہ کے علاقے کنڈی موڑ کے مقام پر خضدار سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ،حادثے کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں مرد خواتین اوربچے شامل ہیں،حادثے کے فورا بعد ریسیکو 1122اور ایدھی ٹرسٹ کے رضاکاروں نے زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی،زخمیوں میں مدثر شمش الدین ،منظور گل محمد ،اسداللہ ،حضور بخش،محمد اسماعیل ،گل محمد ،برکت علی،عبدالحمید،محمد کریم ولد واحد بخش ،محمد کریم ولد لال بخش ،بشیر احمد، محمد رفیق ،صبا ،مبشر اورمحمد ہارون شامل ہیں۔

تازہ ترین