• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کیخلاف درخواست، وزارت قانون و انصاف کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف درخواست پر وزارت قانون و انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے ایک ساتھ لارجر بنچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے شہری فائزہ یوسف کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کو چیلنج کیا گیا تھا۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمار ضیاءالدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 میں بیان شرائط پر پورا نہیں اترتا۔ صدر مملکت کا آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کی خودمختاری کے برعکس ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین