• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر275تجارتی مراکز سر بمہر

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار) ایس او پیز کی خلاف ورزی پر275تجارتی مراکز سر بمہر کر دیئے گئے۔ راولپنڈی میں کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر چیکنگ کے دوران ایک لاکھ 80ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی منگل کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کی مرتکب ایک دکان اور4ریسٹورنٹ سیل کر دیئے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر56ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ ترنول کی حدود میں رات گئے ایکشن کرتے ہوئے شاہین شنواری ریسٹورنٹ کو سربمہر کر دیا، جی ٹی روڈ پر واقع" سیو مارٹ" جبکہ سیکٹر جی 15 میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر "" ڈالر سٹی کو بھی سیل کیا گیا ۔
تازہ ترین