• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری تحصیلوں کے41پٹواری واپس ، 12کی تبدیلیاں و تعیناتیاں

راولپنڈی (راحت منیر،اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی تحصیل میں تعینات دوسری تحصیلوں کے41پٹواریوں کو واپس بھجوادیا گیا جبکہ راولپنڈی کے 12پٹواریوں کے حلقوں میں تبدیلیاں و تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔ ادھر جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان ضلع راولپنڈی خان زیاد نے استعفٰی دیدیا۔ ذرائع کے مطابق دیگر تحصیلوں کو بھجوائے جانے والوں میں مری کا ایک،ٹیکسلا تین،کلرسیداں تین،کوٹلی ستیاں سات،کہوٹہ آٹھ اور گوجرخان کے19پٹواری شامل ہیں۔ راولپنڈی میں ندیم افضل کو کھنہ کاک،صنوبر حسین گورکھپور،سلیم اختر پنڈ ملہو،خالد محمود لکھن، اضافی چارج چہان، آص رحمان مغل اضافی چارج چکلالہ،عبدالقدیر رنوتر اضافی چارج کلیام مغل،جاوید اختر سہام اضافی چارج چھترو،تصور عباس ڈھوک منگٹال اضافی چارج پنڈورہ،مظہر اقبال دھمیال اضافی چارج شادی دھمیال و موہری کھمبل،اکبر خان ٹھلیاں اضافی چارج پنڈی مہال،انجم ربانی ڈھوک صفو اور جوید مغل کو سنگرال میں لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین