• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نسیم ولی نے ثابت قدمی سے غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کیا‘بی این پی

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے بیگم نسیم ولی خان کی پشتون و دیگر محکوم قوموں کیلئے طویل جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نسیم ولی خان نے ملک میں قومی سوال، صوبائی خود مختاری، جمہوریت کے فروغ، آئین و قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کیلئے جو جدوجہد کی وہ مشعل راہ ہے بلکہ پشتون معاشرے میں خاتون کی حیثیت سے ایسے حالات میں نیشنل عوامی پارٹی جس میں بلوچ ،پشتون ،سندھی ودیگر قوم وطن دوست روشن خیال اور جمہوریت دوست اکابرین ورہنما جب پابند سلاسل تھے اور بالخصوص جب گھروں سے خواتین نکل نہیں سکتی تھیںلیکن بیگم نسیم ولی خان نے ہمیشہ مستقل مزاجی ،ثابت قدمی اور ہمت وجرأت کے ساتھ ناروا پالیسیوں ،وقت اور حالات وواقعات کا مقابلہ کرتے ہوئے سیاسی جمہوری اور عدم تشدد کی جدوجہد کے ذریعے غیر جمہوری اور آمر قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جب نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی عائد کی گئی تو بیگم نسیم ولی خان نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے بھرپور کردارادا کیا اور ان کی جمہوریت کیلئے اور آمرقوتوں کے خلاف جدوجہد روشن خیال ،قوم وطن دوست کی فکر اور نظریہ سیاسی وجمہوریت پسند کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے بیان میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔
تازہ ترین