ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ملتان کے ضلعی صدر محمد بلال بٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز نے کہا ہے کہ حکومت مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے جو قابل مذمت اقدام ہے۔جاوید ہاشمی سے ملنے والے وفد میں مسلم لیگی رہنما راؤ ابرار علی ، منیر اختر لنگاہ ، رانا عابد باکسر ، اشرف سروہا اور وقاص خان شامل تھے۔ مسلم لیگی رہنماوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں جاوید ہاشمی کو نہیں جھکا سکتیں اور نہ ہی ان کے موقف اور عزم کو تبدیل کر سکتی ہیں،مسلم لیگ کے کارکن جاوید ہاشمی کے ساتھ ہیں حکومت اور انتظامیہ کو اس کا حساب دینا ہو گا۔