• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کو 4 ملین یعنی 40 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد فواد چوہدری بھی پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور، اپنی پارٹی اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سال 2010 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔

فواد چوہدری نے جن صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد دو ہزار 660 ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہیں جنہیں 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بھی ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 4 ملین سے زائد ہے۔

تازہ ترین