مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز کو 6 ملین یعنی 60 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون سیاستدان بن گئی ہیں جن کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہے۔
مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور اپنی پارٹی کی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
مسلم لیگ کی نائب صدر نے سال 2012 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔
مریم نواز نے جن صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد مریم نواز کے فالوورز کی تعداد سے کافی کم ہے۔
اس کے علاوہ مریم نواز سے زیادہ جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متحرک رہتی ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔