• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنا علی شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والوں پر برہم

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوہر عمیر گلزار کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کردیا۔

صارف نے غنا علی کے نکاح کی تصویر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تصویر دیکھنے کے بعد انہیں لگا کہ ساتھ بیٹھا شخص اداکارہ کے چاچا یا انکل ہیں۔

اس کمنٹ پر میشا نامی ایک صارف نے کہا کہ وہ خود کونسی چھوٹی ہیں، آنٹی ہی ہے۔

میشا نامی صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔‘

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

تازہ ترین