• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے بھائی عید کی تصویر ہے بالنگ کی نہیں،محمد حسنین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین نے سوشل میڈیا پر مداح کو عید کے موقع پر کرکٹ کی بات کرنے پر جواب دیا ہے۔

محمد حسنین نے عید الفطر کے موقع پر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو اس موقع پر ایک شخص نے کمنٹ میں لکھا کہ’ حسنین بھائی آپ اپنی بالنگ کے بارے میں شعیب اختر سے پوچھو وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے رن اپ کا مسئلہ ہے‘۔


فاسٹ بالر نے اپنی تصویر پر لکھے گئے اس شخص کے کمنٹ پر جواب دیا کہ ’ میرے بھائی عید کی تصویر ہے یہ بالنگ کی نہیں‘۔

محمد حسنین کے اس جواب کو 233 لائکس ملے جبکہ ان کی تصاویر کو 21 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

تازہ ترین