• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی میڈیا کا حماس کے نئے کمانڈر عزالدین الحدید کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کمانڈر عزالدین الحدید(فائل فوٹو)
کمانڈر عزالدین الحدید(فائل فوٹو)

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے مشرق میں حملہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے نئے سربراہ عزالدین الحدید کو نشانہ بنایا گیا۔ 

عرب ذرائع کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عزالدین الحدید کو شہید کر دیا گیا۔ الحدید کو غزہ میں حماس کی اعلیٰ کمان کی آخری سینئر شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ 

عزالدین الحدید کی شہادت کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق محمد سنوار کی شہادت کے بعد عزالدین الحدید القسام بریگیڈ کے سربراہ بنے۔ حماس نے محمد سنوار اور عزالدین الحدید کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید