• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرے میں کیوں نہیں گئے؟

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے گئے مظاہرے میں نہ جانے کی وجہ بتادی۔

یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ہاتھ پر سرجری کی وجہ سے پٹّی بندھی ہوئی ہے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی پٹّی پر فلسطین کا پرچم بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالے جانے والی مارچ میں جانے کا بہت دل تھا لیکن حالات کی وجہ سے نہیں جاسکا۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں پر رحم کرے، آمین۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’سرجری کے بعد بےہوشی ختم ہوئی تو بیگم کو دیکھ کر مدہوشی طاری ہوگئی۔‘

تاہم  یاسر حسین نے یہ نہیں بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کیوں کروائی ہے۔

تازہ ترین