• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی سرجری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے ہیں اور اُن کے ہاتھ پر پٹّی بندھی ہوئی ہے۔

تصویر میں یاسر حسین کے ہمراہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یاسر حسین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’سرجری کے بعد بےہوشی ختم ہوئی تو بیگم کو دیکھ کر مدہوشی طاری ہوگئی۔‘

دوسری جانب یاسر حسین نے یہ نہیں بتایا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کیوں کروائی ہے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

اقرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘ 

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین