• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

29 مئی کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوگا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 29 مئی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی سربراہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان بتائیں گے کہ پیپلزپارٹی سے ان کی کیا بات ہوئی ہے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلاف کا سہارا لینا مسلم لیگ ن کے لیے کوئی پائیدار سیاسی تدبیر نہیں ہے۔ یہ پی ڈی ایم کی وجہ سے ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اپنی سیاست کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین