پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس 29 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی شرکت کا بھی امکان ہے۔