لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ہماری طرف سے عدم اعتماد نہیں ہوگا ،فضل الرحمٰن کادھرناختم کرایا،سینیٹ الیکشن میں کامیابی دلائی،PTIنے ہمارے وعدے پورے نہیں کئے،ترین وفاق کونقصان نہیں پہنچاسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ایم پی اے ساجد خان بھٹی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاؤالدین کے وکلاءوفد سے کیا۔ وفد میںصدر بار زاہد یار گوندل، سیکرٹری یاسر عرفات، سابق صدر ظہور گوندل، صفدر حیات بوسال، مطیع الرحمن رانجھا جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاؤ الدین کیلئے چیک بھی دیا۔