• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 30 مئی تک توسیع کی جائے، کراچی چیمبر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اپریل 2021کی ٹیکس مدت کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 30 مئی 2021 تک توسیع کرے کیونکہ ٹیکس گزاروں ک اکثریت ڈیڈ لائن سے پہلے اپنے ریٹرن جمع نہیں کرا سکے۔ایک بیان میں چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) اور سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے ایف بی آر سے سیلز ٹیکس اور ایف ای ریٹرن جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کی اپیل کی ہے۔

بزنس سے مزید