• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 2 نوجوان گرفتار کرلئے

لاہور (خالد محمود خالد) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہونے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ بی ایس ایف کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں فیروزپور کے سرحدی علاقے میں پاکستان کی طرف سے دو افراد بھارتی علاقے میں داخل ہوئے جن کو روکنے کے لئے فائرنگ بھی کی گئی لیکن وہ نہیں رکے تاہم انہیں گرفتار کر لیا۔ دونوں کے قبضہ سے کوئی قابل اعتراض شے نہیں ملی۔ بھارتی حکام نے دونوں پاکستانی افراد کے نام ظاہر نہیں کئے۔

تازہ ترین