• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں نوکنڈی تا ماش خیل 103 کلومیٹر شاہراہ پر کام شروع

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نوکنڈی تا ماش خیل 103 کلومیٹر شاہراہ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ماش خیل سے پنجگور 200 کلومیٹر شاہراہ کا تفصیلی ڈیزائن بنایا جارہا ہے۔ 

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پراین 40 کو این 85 اور ایم 8 سے منسلک کیا جاسکے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ چاغی تانوکنڈی سیکٹر گوادر سے منسلک ہونے سے پورا ریجن آپس میں منسلک ہوجائے گا۔

عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ان شاہراہوں کی تعمیر سے ایران تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔

تازہ ترین