• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے قسم توڑ دی، آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھانے سے قطعی طور پر ان کے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور دوسری طرف ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، خاص طور پر جب عام انتخابات میں ڈیڑھ دو سال باقی ہیں۔

ادھر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے چوہدری نثار کے حلف سے متعلق سوال پر نوکمنٹس کہہ دیا۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانا سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کا ذاتی معاملہ ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

تازہ ترین