• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی او لودھراں کی ٹرانسفر میں ہمارا کوئی کردار نہیں، راجا ریاض

جہانگیر ترین کے حمایتی گروپ کے رہنما راجا ریاض کا کہنا ہے کہ ڈی پی او لودھراں کی ٹرانسفر میں ہمارا کوئی کردار نہیں، یہ پنجاب حکومت اور پولیس کا اندرونی معاملہ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا کہ ڈی پی او لودھراں کی ٹرانسفر معمول کے مطابق ہوئی ہے۔

راجا ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے کسی نے ٹرانفسر کے لیے دباؤ نہیں ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیا ڈی پی او لودھراں جونیئر افسر لگایا گیا ہے تو پنجاب پولیس سے پوچھیں۔

راجا ریاض نے مزید کہا کہ کسی بھی محکمے میں ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ کی بنیاد پر ہی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین