اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے رواں مالی سال معاشی نمو 3 اعشاریہ 94 فیصد تک رہنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق پوسٹ کووڈ بحالی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 برسوں میں پہلی بار سرپلس ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 4 برسوں میں بلند ترین ہے، ملکی معیشت کی بحالی کا عمل پالیسی رسپارنس نے تیز کیا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق احساس پروگرام کے ذریعے پسماندہ طبقے کو معاونت دی گئی، معاشی بحالی کے لئے اسٹیٹ بینک نے بھی 20 کھرب کی ٹارگٹ سبسڈی دی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اصل ادائیگی پر چھوٹ دی، شرح سود کم کیا، قرضے ری شیڈول کیے، بے روزگاری روکنے کے لئے پے رول فنانس اسکیم دی۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک میں صنعت اور صحت منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سستےقرض دیئے۔